بغیر کسی ایندھن اور انجن کے چلنے والی سائیکل اب چین میں شاہی سواری بن گئی ہے۔
جی ہاں چین کے دار الحکومت بیجنگ میں پہلی مرتبہ سائیکل سواروں کیلئے ایک علیحدہ ہائی وے بنا دیا گیا ہے۔
بائیک اونلی ہائی وے نامی یہ سڑک ساڑھے 6کلو میٹر طویل ہے جس پر صرف سائیکل سوار ہی سفر کرسکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق یہ ہائی وے بننے سے سائیکل سوار 40منٹ کا سفر 26منٹ میں طے کرسکیں گے۔