عا م طور دنیا بھر میں اہم شا ہراہوں کے ارد گرد خوبصورتی میں اضافے کے لئے آرٹ کے منفرد فن پا رے اور تاریخی مجسمے نصب کیے جاتے ہیں لیکن نیدرلینڈز میں زندہ مجسموں کے سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
نیدرلینڈز کے شہر Heilooمیں سالانہ لیونگ اسٹیچیو فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے درجنوں ماہر فنکاروں نے شرکت کی۔
2روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں شریک فنکاروں نے مختلف مقامات پر مجسموں کا روپ دھار کرلوگوں کو محظوظ کیا۔
ان افراد نے حقیقی مجسموں کی نقل کر تے ہو ئے اپنے پو رے جسم اور لبا س پر بھی مختلف رنگوں کاپینٹ کیاہوا تھا تاکہ دیکھنے والے حیرت میں مبتلاہوکر اصلی اور نقلی مجسمے کے فرق کو ہی بھول جائیں،اس دوران ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے فنکاروں کی مہارت کالطف اْٹھایا۔