سعودی عرب سے پشاور آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز مسافروں کا سامان سعودی عرب چھوڑ آئی۔
ذرائع کے مطابق پی کے 728 کے 40 مسافروں کا سامان ریاض ایئرپورٹ پر رہ گیا، پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر مسافروں نے پی آئی اے کے خلاف احتجاج کیا۔
ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سامان اگلی دستیاب پرواز سے پاکستان لایا جائے گا۔