ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریز کا سالانہ 766 واں عرس آج سے شروع ہورہا ہے۔
عرس کا آغاز درگاہ کے گدی نشین مخدوم طارق عباس شمسی درگاہ کو غسل دے کر کریں گے عرس کی تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی ۔
شام 5 بجے درگاہ کے احاطے میں شاہ شمس سیمنار کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے نامور علماء شرکت کریں گے اور حضرت شاہ شمس کی دین اسلام کے لیے کی جانے والی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔
واضح رہے کہ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین کی ملتان آمد کا سلسلہ جاری ہے.