• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’عمران خان کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے‘

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا،وہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حل نہیں،عمران خان نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لیے نئی راہ عمل متعین کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے، عظیم مسلمان سائنسدان جدید علوم کے بانی، موجد اور اور بنیادی اساتذہ میں شامل ہیں۔

تازہ ترین