• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ایران ڈر کر امریکا کیساتھ مذاکرات نہیں کریگا‘‘

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران ڈر کر امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر کوئی پورے احترام کے ساتھ اور بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہ کر مذاکرات کی میز پر بیٹھے تو ایران بھی دلیل اور مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔

صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران یہ دکھا چکا ہے کہ وہ دھونس دھمکی اور لالچ کے آگے نہیں جھکتا۔

تازہ ترین