• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے شمال مغربی اور وسطی حصوں میں موسم شدید گرم ہوگیا، ہیٹ ویوکے باعث راجستھا ن میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔


گزشتہ روز بھارت کا دو تہائی حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا اور راجستھان کے علاقے میں گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کی شدید لہر اگلے 2 دن بدستور جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دلی جے پور، لکھنو سمیت کئی شہروں میں پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا، یہاں تک کے سرد مقامات شملہ نینی تال اور ہمالیہ میں بھی گرمی بڑھنے سے درجہ حرارت معمول سے 2 سے 4 ڈگری اضافی رہا۔

تازہ ترین