• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوال کا چاند کل نظر آنے کا قوی امکان ہے،، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ماہ شوال (عیدالفطر) کا چاند کل 4 جون کی شام نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج دوپہر 3 بج کر 2 منٹ پر ہوگی،جس کے باعث شوال کا چاند4 جون کو نظر آئے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 4 جون کو ملک کے بیشتر حصوں میں اس دوران مطلع صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے کمیٹی کا اجلاس کل محکمہ موسمیات کے مرکزی دفتر میں طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اپنے قمری کیلنڈر کے مطابق بدھ کی عید کا اعلان کرچکے ہیں۔

تازہ ترین