• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ بجٹ آئی ٹی انڈسٹری کو تباہ کر دے گا: چیئرمین پاشا سجاد مصطفیٰ سید

سجاد مصطفیٰ سید—فائل فوٹو
سجاد مصطفیٰ سید—فائل فوٹو

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ سید کا کہنا ہے کہ پاشا آئی ٹی انڈسٹری سے متعلق وفاقی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں سجاد مصطفیٰ سید نے کہا ہے کہ یہ بجٹ آئی ٹی انڈسٹری کو تباہ کر دے گا، حکومت کو صرف 2 بنیادی تجاویز دی گئیں، انہیں بھی نظر انداز کر دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلی اہم ترین تجویز فکسڈ ٹیکس رجیم کا 10 سالہ اعلان تھا، ٹیکس پالیسی کا یقینی ہونا 70 کروڑ ڈالرز کی بیرونی سرمایہ کاری کو ممکن بنا سکتا ہے، دوسری تجویز ریموٹ ورکرز اور آئی ٹی کمپنیوں کے انکم ٹیکس کو یکساں کرنا تھی۔

سجاد مصطفیٰ نے کہا کہ آئی ٹی کمپنی ملازمین اور ریموٹ ورکرز پر یکساں انکم ٹیکس کا اطلاق کیا جائے، ریموٹ ورکرز پر 1 فیصد، آئی ٹی کمپنی ملازمین پر 30 فیصد تک انکم ٹیکس ہے، مستقل پالیسیاں نہ بنائی گئیں تو پاکستان میں انویسٹمنٹ لانا ناممکن ہو جائے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید