اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج برو زجمعرات متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد ہوگا، جس میں نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔شہباز شریف، متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے، جن میں متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابو ظبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی شامل ہوگی۔