چین کے شہر Shenzhenمیں خوبصورت ڈیزائن اور جدید ماڈلز کی گاڑیوں کا میلہ سج گیا ہے جس میں کئی ممالک سے مشہورلگژری برانڈز کی قیمتی اور چمکتی دمکتی تقریبا1000 گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔
شیزان انٹرنیشنل آٹو شو نامی جدید گاڑیوں کے اس میلے میں دنیا بھر سے کئی مشہور لگژری برانڈز کی ایک سے بڑھ کر ایک پرآسائش، بہترین ماڈل اور دلکش ڈیزائن کی گاڑیوں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
جہاں ہر گاڑی ایک حقیقی فنی شاہکار، اعلی ٹیکنالوجی اور ماسٹر کرافٹ کی دستکاری کا ایک مجموعہ نظرآتی ہے۔
واضح رہے گاڑیوں کا یہ میلہ 9جون تک جاری رہے گا۔