سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹر نسیم اشرف نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 10 ہزار ڈالرز کا اعلان کیا ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا تھا کہ یہ رقم پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی شکست پر زیادہ تنقید اور طعنے نہیں دینے چاہئے، بلکہ اپنی ٹیم کی ہمت بڑھانی چاہئے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں 14 رنز سے ہرایا ہے۔