• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جانب سے اسرائیل پر چوتھے کے بعد پانچواں میزائل حملہ

ایران کی جانب سے ہفتے کی علی الصبح اسرائیل پر چوتھے میزائل حملے کے بعد پانچواں حملہ بھی کیا گیا۔ جس میں ایک میزائل تل ابیب کے عین وسط میں ہدف پر آکر گرا ۔

دھماکے کے بعد سائرن کی آوازوں میں اضافہ ہوگیا۔ تل ابیب میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جب تک ضروری ہوا، ایران کی جوابی کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر خیبر میزائل جلد ہی داغے جائیں گے، دنیا حیران رہ جائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے دوران اب تک 4 اسرائیلیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، زخمیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید