• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں شو بازیاں اور جعلی کام کیے گئے، عثمان بزدار


وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ ماضی میں شو بازیاں ہوتی رہیں، جعلی کام کیے گئے، صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح نظر انداز کیاگیا۔

ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت ماضی کی خرابیاں درست کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو بری طرح نظر انداز کیا گیا، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث عوام آج بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ برسوں کی خرابیاں دورکرنے میں وقت لگے گا، ہم صرف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ صوبے کے عوا م کی خدمت کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے، ذاتی مفادات کی سیاست کبھی کی ہے اور نہ کریں گے، صرف اورصرف ملکی مفادات کوعزیز سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین