• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری سرور اورمحمود الرشید کی بلیغ الرحمان سے تعزیت

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پنجاب کے صوبائی وزیر محمود الرشید نے بہاول پور میں مسلم لیگ نون کے رہنما بلیغ الرحمان سے ان کی اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

مسلم لیگ نون کے سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمان سے بہاولپور میں واقع ان کی رہائش گاہ پرگورنر پنجاب چوہد ری محمد سرور اور سینئر وزیر محمود الرشید نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنمائوں نے نون لیگی رہنما سے ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ٹریفک حادثے میں انتقال کرجانے پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

تازہ ترین