• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی سائنس نہ چلی، قمری کیلنڈر بھی دھرا رہ گیا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی سائنس نہ چلی اور قمری کیلنڈر بھی دھرا رہ گیا۔

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے سرکاری سطح پر آج عید منالی،فواد چوہدری کی چاند دیکھنے کی ایپ کو پی ٹی آئی حکومت نے بھی گھاس نہ ڈالی۔

فواد چوہدری ایک طرف مفتی منیب الرحمٰن پر برستے رہے دوسری طرف پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان کی توثیق کردی۔

عوام پریشان ہیں،کوئی عید منا رہا ہے تو کسی نے آج بھی روزہ رکھا، شوال کے چاند کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کے بجائے خیبرپختونخوا حکومت کا ساتھ دیا۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے انکشاف کیا صوبائی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی تائید کے بعد عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو آج عید منانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،جس پر انہوں نے کہا کہ صوبے کے معاملات آپ بہتر سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین