• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاند نظر آگیا، عیدالفطر بدھ کو ہوگی

شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالفظر بروز بدھ، 5 جون کو منائی جائے گی۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی، جبکہ زونل و ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہونے کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند کے نظر آنے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایک عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا۔

پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی شہادت کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے۔

تازہ ترین