• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کیخلاف سری لنکن ٹیم 201رنز پر ڈھیر

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے ساتویں میچ میں سری لنکا کی ٹیم افغانستان کے خلاف شاندار آغاز کے باوجود بڑا اسکور نہ کرسکی اور201رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، تاہم ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے افغان ٹیم کو 187 کا ہدف ملا ہے۔

کشال پریرا نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو ابتداء میں غلط ثابت ہوا اور سری لنکن اوپنرز کرونا رتنے اور کشال پریرا نے 92 رنز کا شاندار آغاز دیا۔

افغانستان کو پہلی کامیابی کرونا رتنے کی وکٹ کی صورت میں ملی، وہ 30 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نبی کی گیند پر نجیب اللہ زدران کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کشال پریرا اور تھریمانے نے دوسری وکٹ کے لئے 52 رنز جوڑے اور اسکور 144 رنز تک پہنچادیا، تھریمانے 25 رنز بناکر پریرا کا ساتھ چھوڑ گئے۔

تھریمانے کے آؤٹ ہونے کے بعد سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اسکور میں صرف پانچ رنز کے اضافے پر کشال مینڈس، اینجلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا بالترتیب 2 اور صفر، صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکن ٹیم کی مشکلات یہیں ختم نہیں ہوئیں، تھسارا پریرا 2 اور اُدانا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

33 ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا، میچ جب دوبارہ شروع ہوا تو ہر ٹیم کی اننگز 41، 41 اوورز تک محدود کردی گئی۔

بارش کے بعد تین اووز کے کھیل میں 19 رنز کے اضافے پر سری لنکا کی پوری ٹیم 201رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے چار، دولت زردان اور راشد خان نے دو، دو جبکہ حامد حسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین