سڑک پر جاتے ہوئے اگر سامنے کوئی خطرناک جانور نظر آجائے تو ڈرائیورز کے اوسان خطاء ہوجاتے ہیں۔
امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک سڑک پر بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب کئی فٹ لمبے ایک مگرمچھ نے سڑک پار کرنے کیلئے گاڑیاں رکوادیں۔مگرمچھ کو دیکھ کر ڈرائیور ز نے قریب جانے کی ہمت بھی نہ کی اور اسے دیکھتے ہی دور گاڑیاں روک لیں۔
مگر مچھ کے سڑک پار کرنے کے بعد ڈرائیورز دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئے جبکہ ویڈیوسوشل میڈیا پر ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔