• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ میں رینجرز نے سکیورٹی سخت کردی

چاند رات اور عیدالفطر پر پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے چاند رات پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صدر،کیماڑی، لیاری، ملیر، گلشن، شاہ فیصل، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد،طارق روڈ، لانڈھی، کورنگی کے سمیت کراچی کے مختلف کمرشل ایریازاور تفریحی مقامات میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کومزید بڑھا دیاہے۔


اس کے علاوہ اندرون سندھ حیدر آباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، نوشہروفیروز، سکھر، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص سمیت بیشتر علاقوں میں رینجرز اہلکار امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پر مامور ہیں۔

صوبےبھرمیں عید الفطر کے اجتماعات کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کی جائے گی اور رینجرز کے جوان تعینات رہیں گے۔

تازہ ترین