• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانی دی ہے‘

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ ملک کے لیے قربانی دی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کا دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینا ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک بڑا اور غیر معمولی فیصلہ ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری اور جذبے پر اعتماد ہے، انشاء الله ملک کو مل کر مشکلات سے نکالیں گے۔

واضح رہے کہ افواج پاکستان نےملکی معیشت کی بہتری کے لیے دفاعی اخراجات موخر کرنے اور فوج کے راشن، سفری اخراجات اور انتظامی اخراجات میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین