• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کی شمالی ریاستوں میں گرمی کی شدت سے ہلاکتوں کی تعداد 160ہو گئی، راجستھان کے شہر چورو میں درجہ حرارت 50سے بھی تجاوز کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی ریاستیں، اتر پردیش، ہریانہ، باندہ اور راجستھان ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شہر چورو میں درجہ حرارت 50ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے۔

دہلی میں درجہ حرارت 46سے زیادہ ہے، لو اور گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 160ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے دارالحکومت دہلی، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئےآئندہ تین روز میں مزید گرم ہوائوں کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین