• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کےسربراہ ائرچیف نے آپریشنل بیس پرعید منائی


پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور وہاں تعینات عملے کے ساتھ عید منائی ۔

عید کے اجتماع میں ملکی سلامتی اور خوش حالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

بعدازاں ائیر چیف ڈیوٹی پر موجود فضائی اور زمینی عملے سے عید ملے اور مشکل حالات میں ان کے بے مثال جذبے اورفرض شناسی کو سراہا ۔

ائیر چیف نے کہا کہ مجھے اپنے پر عزم افسران اور جوانوں پر فخر ہے جوکہ مادر وطن کی خاطر اپنے پیاروں سے دور عید منا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کہ مہربانی سے دشمن سے حالیہ کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کے افراد نے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملکی فضائی سرحدوں کی نگہبانی کا اہم فریضہ بخوبی انجا م د یتے آئے ہیں او ر کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں آئندہ بھی اسے احسن طریقے سے نبھاتے رہیں گے ۔

تازہ ترین