• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے کئی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے

پاکستان کی طرح دنیا کے کئی ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر اور موجودہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے شاہی مسجد میں نماز عید ادا کی۔

مقبوضہ وادی میں بھی آج پاکستان کے ساتھ عید الفطرمنائی جا رہی ہے جبکہ سری نگر کی جامع مسجد میں میر واعظ عمر فاروق نے نماز عید کا خطبہ دیا۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نمازعید کے اجتماع میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی جبکہ سری لنکا میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا، سیکڑوں مسلمانوں نے سخت سیکیورٹی میں نماز عید ادا کی۔

شام میں بھی مسلمان عید منارہے ہیں، شامی صدر بشار الاسد نے دمشق کی مسجد میں نماز عید ادا کی۔

یورپی ممالک اور امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے کل عید منائی اور کچھ آج منا رہے ہیںجبکہ فلسطین، شام، اردن ، مصر،جاپان، انڈونیشیا، ملائیشیا، بھارت، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

تازہ ترین