• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سب کے لیے عید الفطر رحمتوں سے بھرپور ہو۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ ’عید کے پرمسرت موقع پر مبارکباد، خدا کرے یہ خصوصی دن ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی، رحمدلی اور امن کے جذبات کو فروغ دے، عید پر ہرکس و ناکس کی زندگی مسرتوں سے ہمکنار ہواور آپ سب کے لیے عید الفطر رحمتوں سے بھرپور ہو۔ ‘

دوسری جانب واہگہ اٹاری بارڈر پر پاک بھارت حکام نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا اور دونوں ملکوں کے حکام نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک دی۔

تازہ ترین