ورلڈ کپ کرکٹ کا نواں میچ آج لندن میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلاجارہا ہے، اور اس سلسلے میں ہونے والا ٹاس نیوزی لینڈ کےکپتان کین ولیم سن نے جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلے ہیں اور دونوں ان میچوں میں فاتح رہے ہیں۔
آج کے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم میں تمیم اقبال، سومایا سرکار، شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمد متین، محمود اللہ، مصدق حسین، مہدی حسن مرزا، محمد سیف الدین، مشرفی مرتضیٰ کپتان اور مستفیض الرحمن شامل ہیں۔
جبکہ کیوی ٹیم میں میتھیو جیمز ہنری، مارٹن گپٹل، کولن منرو، کپتان کین ولیم سن،راس ٹیلر، ٹام لیتھام، جیمز نیشام، کولن ڈی گرینڈ ہومی،میچل سانٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔