پاکستان رینجرز(سندھ) کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
رینجرز کی جانب سے چاند رات کے موقع پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صدر،کیماڑی، لیاری، ملیر، گلشن، شاہ فیصل، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد،طارق روڈ، لانڈھی، کورنگی کے ساتھ ساتھ کراچی کے مختلف کمرشل ایریازاور تفریحی مقامات میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت کومزید بڑھا دیاگیاہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ میں حیدر آباد، لاڑکانہ، نواب شاہ، نوشہروفیروز، سکھر، ٹھٹھہ، بدین، میر پور خاص سمیت بیشتر علاقوں میں رینجرز اہلکار امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پر مامور ہیں۔
عید الفطر کے اجتماعات کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کا انتظام کیا گیا تھا اور رینجرز کے جوان تعینات تھے۔