صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی۔
بھارتی ہائی کمشنر نے صدر مملکت کو عید کی مبارک باد پیش کی ۔
صدر عارف علوی نے نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ نریندر مودی کاانتخاب خطے میں امن، استحکام، معاشی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مثبت ثابت ہوگا۔