ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کی پیشکش کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
ایک تقریب سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا کہ ایران اپنا میزائل پروگرام ختم نہیں کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو میزائل پروگرام سے محروم کرناچاہتا ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ وہ ایرانی حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے، ایرانی عوام امریکی صدر کی ان باتوں میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ ایران کا میزائل پروگرام مستحکم ہوچکا ہے۔