• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 245کا ہدف

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان لندن میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.2اوورز میں 244رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اس طرح ٹائیگرزنے کیویز کو جیت کے لیے 245رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔تاہم بنگلہ دیش کی ٹیم آج بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 45پر گری جب سومایا سرکار 25رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد 60کے مجموعے پر تمیم اقبال بھی 24رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

تاہم اس موقع پر شکیب الحسن اور مشفق الرحیم نے پچاس رنز کی ایک اچھی شراکت قائم کی۔اس موقع پر مشفق الرحیم 19رنز پر رن آئوٹ ہوگئے، بنگلہ دیش کو بڑا نقصان اس وقت ہوا جب اسکے ان فارم بیٹسمین شکیب الحسن 64رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔

جسکے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم سنبھل نہ سکی اور یکے بعد دیگرے اسکے بیٹسمین پویلین لوٹتے رہے۔محمد میتھون 26، محمود اللہ 20، مصدق حسین 11، محمد سیف الدین 29، مہد حسن مرزا7اور کپتان مشرفی مرتضیٰ ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جبکہ آخری بنگلہ دیشی بلے باز مستفیض الرحمنٰ کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آئوٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے آج بہت اچھی بولنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، میتھیو جیمز ہنری سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے چار وکٹیں لیں، جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو، لوکی فرگوسن،کولن ڈی گرینڈ ہوم اور میچل سانٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین