فرانس کے اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ کے متعلقہ اسٹاف نے اپنے مطالبات کے لئے مکمل ہڑتال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اسٹاف گزشتہ دو روز سے ہڑتال کی کال دے رہا تھا ، تاہم جمعرات کی صبح انہوں نے ہڑتال کر دی جس کے باعث فرانس بھر میں سینکڑوں افراد اور شعبہ حادثات میں آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ۔
اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈ کے متعلقہ اسٹاف کی ہڑتال آج دن کے آغاز کے ساتھ شروع ہوئی ہے ،تاہم ان دیکھنا ہے کہ دن بھر میں یہ صورتحال کیا رخ اختیار کرتی ہے۔