• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، ملتان میں 10 افراد کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔

ایک بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ پولیس کو وی وی آئی پی ڈیوٹیوں سے فرصت ملے توعوام کو تحفظ فراہم کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے ذمہ دار پنجاب کے خاموش وزیر اعلیٰ اور آئی جی پنجاب ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے شہرمیں 10 افراد کا قتل ان کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

تازہ ترین