• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کا ویسٹ انڈیز کو 289 رنز کا ہدف

ورلڈکپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 289 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا  کی ٹیم49 اوورز میں 288رنزپرآل آؤٹ ہوگئی، کالٹر نائل 92 اور اسٹیو اسمتھ 73 رنز بناکر نمایاں رہے ۔

  آسٹریلوی  ٹیم اپنی ابتدائی بییٹنگ میں ہی مشکلات کا شکار رہی  اور79 رنز پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوکر  پویلین لوٹ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان فنچ تھے وہ 6 رنز بناکر تھامس کا شکار بنے اس کے بعد 26  کے مجموعی اسکور پر وارنر 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے عثمان خواجہ بھی آج بیٹنگ میں کمال نہ دکھا سکے اور وہ 13 رنز بنا کر رسل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

خواجہ کے آوٹ ہونے کے بعد آنے والے میکس ویل بغیر کوئی رن بنائے کوٹریل کا دوسرا شکار بنے۔

79 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب اسٹونس 19 رنز بنا کر ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج اسٹیڈیم  میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کیا تھا جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دی تھی۔

میچ میں آسٹریلیا نے پہلے میچ کا اپنا وننگ کامبینیشن برقرار رکھا ہے جبکہ ویسٹ ینڈیز کی ٹیم میں براوو کی جگہ لیوئس کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹاس ہارنے کے بعد آسٹریلوی کپتان ایرون فرنچ کا کہنا ہے کہ وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے کیونکہ پچ بہت خشک ہے لیکن امید ہے کہ آگے چل کر بال اسپن ہو گا۔


تازہ ترین