• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشکک میں مودی اور عمران خان کی ملاقات طے نہیں، بھارتی وزارت خارجہ

بھارتی وزارت خارجہ نے بشکک میں پاک بھارت وزارئے اعظم کی ملاقات طے ہونے کی تردید کردی۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں مودی اور وزیراعظم عمران خان کی کوئی ملاقات طے نہیں ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ کا دورہ بھارت نجی تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ کے ساتھ کوئی ملاقات طے نہیں تھی۔

تازہ ترین