• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکپتن: پک اپ کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پاکپتن کے علاقے میں ایک تیز رفتار پک اَپ کے 2موٹرسائیکلوں سے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ پل راکھ کےقریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار پک اَپ کی 2موٹرسائیکلوں سے ٹکر ہو گئی۔

حادثےمیں تین افراد موقع پر جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے،جاں بحق اور زخمیوں کی عمریں 25سے30 سال کےدرمیان بتائی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام نےلاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکےپک اَپ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

تازہ ترین