کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر نالے میں گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے بچے کو بچا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچہ حمزہ اپنے والدین کے ہمراہ پارک میں آیا تھا تاہم کھیلتے ہوئے گاڑیوں پر چڑھ کر دوسری جانب نالے کی طرف گیا جہاں وہ اپنے کزن سمیت نالے میں گر گیا۔
دونوں بچوں کو اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا اور قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ایک بچے کو بچالیا گیا تاہم دوسرا بچہ جانبر نہ ہوسکا۔