خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن سو مرتبہ تحریک چلا ئے، انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔جنہیں احتساب کا خوف ہو وہ کیا تحریک چلائیں گے؟؟
انہوں نے کہاکہ حکومت کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی اور احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا، مریم ،بلاول اور حمزہ ایک دن کی گرمی تک برداشت نہیں کرسکتے۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ مہنگائی کی آڑ میں اپوزیشن اپنی کرپشن چھپانا چاہتی ہے ۔ عوام کبھی چوروں کا ساتھ نہیں دے گی۔اپوزیشن کو عمران خان فوبیا ہو چکا ہے۔