روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو اپنے آبائی شہر سینٹ پیٹرسبرگ کی سیر کرائی۔
چین کےصدر شی جن پنگ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے سینٹ پیٹرز برگ میں ملاقات کی۔ ونٹر پیلس میں ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک تعاون، عوامی روابط اور عالمی امن و استحکام کے لئے کوششوں پر زوردیا۔
دریائے نیوا پر ایک کروز ٹور پر ولادی پیوٹن نے شی جن پنگ کو روس کے ثقافتی ورثے، مقامی رسومات اور دریا کے اطراف تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا۔
چینی صدر نے شہر کے حیسن مناظر، آرٹ اور کلچر کی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے تاریخی شخصیات کے حوالے سے اسے روسی عوام کے لئے باعث فخر قرار دیا۔
واضح رہےماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کے بعد چینی صدر تئیسویں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے سینٹ پیٹرسبرگ پہنچے ہیں۔