وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِاعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی متحرک سفارت کاری پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے اُس وقت امیرِ قطر کی ٹیلیفون کال اور قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کے کردار کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی عید کی مبارک باد کا گرم جوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔