حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو عیدالاضحیٰ پر جامع مسجد سری نگر جانے سے روک دیا گیا۔
بھارتی اقدام پر میر واعظ عمر فاروق نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل سات سال سے میری نظربندی جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔
میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ جیسے مذہبی تہوار پر پابندیاں حکمرانوں کےلیے باعث شرم ہیں۔