• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لئے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ آسٹریلوی بیٹسمین رنز کا پہاڑ کھڑا کردیں گے اور 350سے زائد اسکور بھی مشکل نظر نہیں آرہا تھا۔


لیکن ابتداء میں غیرموثر بولنگ کے بعد پاکستانی بولرز میچ میں واپس آئے اور 146 رنز کے اوپننگ آغاز کے بعد آسٹریلوی اننگز کو 307 رنز تک محدود کردیا۔

پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا، یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عامر نے پانچ وکٹیں لی ہیں۔

حالیہ ورلڈ کپ میں بھی کسی بولر کی اب تک کی یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

محمد عامر نے اس سے قبل سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی تھی، تقریباً 10برس قبل 2009 میں انہوں نے 28رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کئی میچز میں 3 وکٹیں لے چکے ہیں، خاص طور پر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے ابتدائی 3 کھلاڑی آؤٹ کرکے انہوں نے دھوم مچادی تھی۔

انہوں نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کے دوران ایک بار 4 اور ایک ہی بار 5 وکٹیں لی ہیں، وہ اب تک 54  ایک روزہ میچز میں 70 وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین