• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابجٹ بھی غریب مکائو ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور( لیڈی رپورٹر )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی مستعفی ہو جائیں۔پنجاب کا بجٹ بھی وفاق کی طرح غریب مکائو ہے۔صمصام بخاری صاحب مبارک ہو ڈالر 155روپے کا ہو گیا ہے۔ڈالر 155روپے تک پہنچنا نالائقی کا نتیجہ ہے۔پاکستان کی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور حکومت کو نواز شریف کی فکر پڑی ہے۔عظمیٰ زاہد بخاری نے صمصام بخاری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہااپوزیشن کے لیڈروں کی گرفتاریوں سے ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
تازہ ترین