• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینوں کی تقرری کیلئے انٹرویوز چار روز میں بھی مکمل نہ ہوسکے

لاہور (وقائع نگار خصوصی )پنجاب کے آٹھ تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمینوں کی تقرری کےلئے انٹرویوز چار روز میں بھی مکمل نہ ہوسکے۔گذشتہ روز انٹرویوز کا آخری دن تھا تاہم چند امیدوار رہ گئے جنھیں پیر کو دوبارہ طلب کرلیا گیا۔جس کے بعد ہر بورڈ کےلئے تین تین ناموں کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کی جائے گی جو حتمی منظوری دیں گے ۔طویل عرصے سے بورڈز مستقل چئیرمینوں سے محروم تھے اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس کےلئے پانچ بار اشتہارات دیئے لیکن موزوں امیدوار نہ ملے۔
تازہ ترین