• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دو خاندانوں نے منی لانڈرنگ کیلئےخواتین کوڈھال بنایا‘

وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دیا،ان خاندانوں نےجعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کے لیے اپنی خواتین کوڈھال بنایا۔

وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چاہئے اپنے اعمال کا محاسبہ کریں،احتساب کے عمل کا نہیں، وزیراعظم پاکستان کوریاست مدینہ کے اصولوں پرقائم کرنے کی جانب گامزن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ میں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق بنیادی اصول تھا۔

ن لیگ پنجاب کے صدررانا ثنااللہ نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پررد عمل میں کہا کہ دس ماہ میں حکومت نے پانچ ہزار ارب قرضہ لیا وہ کہاں گیا،فردوس باجی ساری اپوزیشن کو بھی جیل میں ڈال دیں پھربھی عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فردوس باجی پچھلی دفعہ وزارت سے فارغ ہوئیں توسرکاری کراکری بھی ساتھ لے گئیں تھیں، اس باران کودی گئی کراکری کی ضمانت کر لی جائے بلکہ ایڈوانس سیکیورٹی رکھوا لی جائے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ایسے لوگوں کووزارتوں کی بجائے اصلاحی سینٹرزمیں بھیجاجاتا ہے تاکہ معاشرے کیلئے خطرہ نہ بنیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ فردوس باجی آپ نے وزیرکی کرسی پربیٹھ کہ سرکاری بسوں اوردوائیوں میں کرپشن کی، آپ نے وزیرکی کرُسی کوانکوائری کے خلاف ڈھال بنایا ہوا ہے۔

تازہ ترین