• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا پاکستان بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا سکا،جمعیت علماء اسلام (س)

لاہو(خبرنگارخصوصی) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع لاہورمولانا قاری علیم الدین شاکر، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ تبدیلی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ نیا پاکستان بنانے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا سکا۔ وزیراعظم کی ٹیم انتہائی ناقص اور ناتجربہ کار ہے۔ کرپٹ حکومتی شخصیات کو بھی احتساب کے دائرے میں لایا جائے، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کو کمزور کرنے اور اسلام کیخلاف مذموم کارروائیوں کیلئے متحد ہو چکے ہیں۔ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ گذشتہ روز اچھرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب مسلمانوں کا مرکز اور مقدس سر زمین ہے۔ ارض پاک کے تحفظ کے لیے پوری دنیا کے مسلمان متحد اور ہمہ وقت تیار ہیں۔
تازہ ترین