• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اورنگی ٹائون میں دو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نےپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں رپورٹ پیش کی جائے اور قاتلوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مقتول پولیس والوں کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم شہید پولیس اہلکاروں کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین