• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اخترشکست پر برہم،سرفراز کو ’’ریلو کٹا‘‘ قرار دے دیا

راولپنڈی (نیوز ایجنسیز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ’’ریلو کٹا‘‘ قرار دے دیا۔ بھارت سے ہار پر شعیب اختر نے تبصرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور ان کی غلطیاں گنوائی ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ بھارت سے بیٹنگ کروا کر ہم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی غلطیاں دہرائی جو انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران کی تھیں۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ کوئی اتنا کند ذہن کپتان کیسے ہو سکتا ہے کہ جسے معلوم ہو کہ ہم رن ریٹ حاصل نہیں کر سکتے، سرفراز کو معلوم ہونا چاہئے تھا کہ ہماری بولنگ لائن بہتر ہے۔ شعیب اختر نے حسن علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ واہگہ بارڈر پر چھلانگیں لگاتے ہو، گرائونڈ میں زور لگائو، آپ کی طاقت اور ہمت کی ضرورت گرائونڈ میں ہے۔ محمد عامر اچھے بولر ہیں مگر اہم مواقع پر انہوں نے وکٹیں نہیں لی، بعد میں ان کی وکٹوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ امام الحق کو بیٹنگ کی بالکل بھی ٹیکنیکس نہیں معلوم۔ ورلڈ کپ کے اگلے میچز میں کچھ بنتے ہوئے نظر نہیں آ رہا۔

تازہ ترین