• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)تھانہ شالیمار کے علاقے ایف ٹین مرکز میں پیر کو منی چینجر شاپ پر کیشئر کی حیثیت سے ملازمت کرنے والے پینتیس سالہ فراز تبسم نے گولی مار کر خود کشی کرلی۔ متوفی آزاد جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کا رہائشی تھا اور بھارہ کہو میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ مرحوم نے پسند کی شادی کی تھی اور بیوہ سمیت چار کم سن بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ڈیوٹی افسر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ متوفی کے بھائیوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ کوئی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتے،لہٰذا اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی ان کے حوالے کردی جائے۔
تازہ ترین