• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی بات کسی سطح پر نہیں چل رہی،ن لیگ ،پی پی

اسلام آباد(طاہر خلیل) سینٹ میں اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے فی الوقت اپنی ساری توجہ بجٹ کی منظوری میں حکومت کو شکست دینے پر مرکوز کررکھی ہے، اس ضمن میں پی پی پی کی اولین ترجیح آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانا ہے، اس لئے چیئرمین سینٹ کو ہٹانا اپوزیشن کی موجودہ ترجیحات کا حصہ نہیں ہے۔ دونوں بڑی پارٹیوں کے سرکرہ لیڈروں نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی بات کسی سطح پر نہیں چل رہی۔ سینٹ کی پارٹی پوزیشن سے ایک بات صاف ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سینٹ کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کے ارکان کی تعداد 33 ہے۔ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کےلئے 54 ارکان کی ضرورت ہے اور پی ایم ایل(ن) کے بغیر کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر جاوید عباسی کا کہناتھا کہ چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی کوئی تحریک اس وقت زیر غور نہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین سینٹ کوہٹانے کے کسی پہلو پر بات نہیں ہوئی، یہ سب غلط افواہیں ہیں۔

تازہ ترین