• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کی تباہی کی ذمہ دار بلوچ دشمن ذہنیت ہے‘بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ آئی ٹی یونیورسٹی میں غیر قانونی فیصلوں سے بلوچ مفادات کو نقصان ہورہا ہے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جو قانونی حوالے سے سینٹ کے ممبر نہیں لیکن انہیں سینٹ کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا،، آئی ٹی یونیورسٹی سینٹ جعلی طریقے سے بھرتیاں کررہی ہے حالیہ دور میں ہونے والی بھرتیوں کے ریکارڈ کی تصدیق کی جائے تو تمام جعلی اور من پسند طریقہ کار اور کرپشن کے ثبوت سامنے آئینگے،ہم آئی ٹی یونیورسٹی سینٹ کے غیر قانونی فیصلوں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے جعلی طریقہ کار کے خلاف اور غیر قانونی سینٹ کمیٹی کے خلاف قانونی طور پر بھی مشاورت کررہے ہیں اور جلد احتجاج کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ بلوچستان سمیت تمام یونیورسٹیوں کی تباہی کی ذمہ دار مخصوص بلوچ دشمن ذہنیت ہے طاقت کے زور پر طلباء کی آواز کو دبا کر منفی مقاصد حاصل کئے جارہے ہیںانجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کو بھی اسی طرز پر چلا کر تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اہم پوسٹوں پر مقامی لوگوں کو نظرانداز کرکے ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی قربانیوں کے مرہون منت ہے ، تعلیمی اداروں میں بلوچ مفادات کے خلاف کسی منفی طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین